Home Uncategorized سمندر میں پھنسے آسٹریلوی ماہی گیر نے گھڑی کی مدد سے خود کو بچالیا

سمندر میں پھنسے آسٹریلوی ماہی گیر نے گھڑی کی مدد سے خود کو بچالیا

Share
Share

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کے سمندر میں تقریباً 24 گھنٹے گزارنے والے ایک شخص نے محض اپنی گھڑی کی مدد سے مچھیروں کی توجہ حاصل کرکے خود کو بچا لیا۔

نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق شہری کا بچ جانا ایک معجزہ ہے، وہ اپنی 40 فٹ لمبی کشتی میں اکیلے ماہی گیری کرنے گیا تھا اور اس دوران ایک بڑی مچھلی کو پکڑنے کے چکر میں کشتی اُلٹ گئی۔

پولیس کے مطابق شہری نے سمندر میں پوری رات گزاری ہے اور یہاں تک کہ ایک بار شارک سے بھی آمنا سامنا ہوا۔ شہری نے نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں 55 کلومیٹر پر واقع جزیرے ایلڈرمین تک تیرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ بالآخر تھک گیا اور لہروں کی زد میں آکر مزید دور تک چلا گیا۔

تاہم شہری کو دن کے وقت ٹیلر، مائیک اور جیمز نامی تین ماہی گیروں نے بچایا۔ جب پولیس نے تفتیش کی تو ماہی گیروں نے بتایا کہ وہ ماہی گیری کے سفر پر تھے جب انہوں نے پانی پر غیر معمولی روشنی چمکتی دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ اس کے قریب گئے تو انہوں نے ایک آدمی کو سمندر میں پھنسا ہوا پایا اور وہ ہمیں اشارہ کرنے کے لیے سورج کے نیچے اپنی گھڑی کو ہماری جانب روشنی کی عکاسی کیلئے استعمال کر رہا تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...