Home نیوز پاکستان عید الفطر پر ساحل سمندر کی رونقیں عروج پر پہنچ گئی

عید الفطر پر ساحل سمندر کی رونقیں عروج پر پہنچ گئی

Share
Share

کراچی:عید الفطر پر ساحل سمندر کی رونقیں عروج پر پہنچ گئی۔

عید تو بچوں کی ہوتی ہے اور اس دن کیسے بچوں کی خواہش پوری کئے بغیر کوئی رہ سکتا ہے، اونٹ اور گھڑ سواری کے لئے بچوں نے ساحل کا رخ کر لیا۔

منچلے نوجوان بھی سمندر کی ٹھنڈی موجوں سے موج مستیاں کر کے عید کی خوشیاں دوبالا کرتے رہے۔

ساحل پر سیر و تفریح کیلئے لوگوں کا تانتا بندھا رہا، پابندی کے باوجود منچلے نوجوان ساحل پر موٹر سائیکلیں دوڑاتے اور سمندر کی ٹھنڈی موجوں کے ساتھ موج مستیاں کر کے عید پر لطف اٹھاتے رہے۔

ساحل سمندر کی ٹھنڈی ہواؤں اور دیگر سرگرمیوں سے بچے تو بچے بڑے بھی خوب محظوظ ہوئے اورعید پر سیر و تفریح کر کے خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

Share
Related Articles

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...

سیکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس...

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...