Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقا کا بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقا کا بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

Share
Share

نیویارک:آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دیدی۔

نیویارک کے نیساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے، ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر 29 جبکہ کوئنٹن ڈی کاک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ایڈن مارکرم 4، ریزا ہینڈرکس اور ٹرسٹن اسٹبز 0، 0 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مارکو جینسن 5 اور کیشو ماہراج 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے تنظیم حسین ثاقب نے 3، تسکین احمد نے 2 اور رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

آئی سی سی نے سال 24 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے نام کا اعلان کردیا،صائم ایوب نظر انداز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے صائم ایوب کو نظر...

دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ،ویسٹ انڈیزکو جیت کے لئے 6وکٹیں، پاکستان کو 178 رنز درکار

ملتان:پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز...

دوسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کو پاکستان کیخلاف 242 رنز کی برتری حاصل

ملتان:پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کی دوسری...

ملتان ٹیسٹ: نوبیاہتا جوڑا سرخیوں کی زینت بن گیا ،دلہن کی خواہش پوری ہوگئی

ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا...