Home نیوز پاکستان پاک نیوی کے جہاز کی ترک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں شرکت

پاک نیوی کے جہاز کی ترک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں شرکت

Share
Share

راولپنڈی:پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس بابر نے ترکیہ میں ترک بحریہ سے مشترکہ مشق میں شرکت کی اور اکسازنیول بیس کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور مشق کی کوآرڈی نیشن میٹنگز منعقد کی گئیں، سمندری مرحلے میں پی این ایس بابر کے ساتھ ترک بحریہ کے جہاز، سب میرین اور ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔

ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ کی کمانڈنگ افسر پی این ایس بابر سے ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share
Related Articles

لڑائی جھگڑا کیس ، پی ٹی آئی رہنما ء شیر افضل مروت بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ میں لڑائی...

پاکستان میں رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد:رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ پشاور...

ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس ، جسٹس منصورعلی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ...

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم...