Home نیوز پاکستان وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجک صدر اور برادر عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک میں امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر رحمان نے بھی مبارکباد اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی اور رابطوں کے ذریعے تعلقات کو بڑھانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا، آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں باہمی فائدہ مند علاقائی اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنماوٴں کا ٹیلی فونک رابطہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

Share
Related Articles

پاک بحریہ کی نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیاری مکمل

اسلام آباد:پاک بحریہ نے نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی...

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا

بہاولپور: بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک...

کوہاٹ میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2خواتین جاں بحق

پشاور:کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے...

لڑائی جھگڑا کیس ، پی ٹی آئی رہنما ء شیر افضل مروت بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ میں لڑائی...