Home Uncategorized انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارنے سے دماغی افعال شدید متاثر ہونے کا انکشاف

انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارنے سے دماغی افعال شدید متاثر ہونے کا انکشاف

Share
Share

سان فرانسسكو: ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنے والے نوجوان روزمرہ کے ضروری معمولات انجام دینے میں دماغی طور پر شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

جریدے ’PLOS مینٹل ہیلتھ‘ میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق جن نوجوانوں میں انٹرنیٹ کی لت کی تشخیص ہوئی، ان میں توجہ مرکوز رکھنے اور یادداشت کو کنٹرول کرنے کے ذمہ دار دماغی خطوں کے درمیان سگنلز کی خرابی پائی گئی۔

مذکورہ بالا مطالعے میں 2013 اور 2022 کے درمیان سینکڑوں نوعمروں پر کی گئیں 12 نیورو امیجنگ اسٹڈیز کا تجزیہ کیا گیا۔ ان شرکا کی عمریں 10 سے 19 سال تھیں۔

محققین نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے بے تحاشہ استعمال سے پیدا ہونے والے رویوں کی خرابی گزشتہ دہائی سے تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

مطالعے کے مصنف اور سان فرانسسکو میں غیر منافع فیملی سروس فراہم کرنے والے ایک ادارے کے مینیجر، میکس چانگ کا کہنا تھا کہ مطالعات میں انٹرنیٹ کی لت کی طبی تشخیص کا معیار 3 چیزوں پر رکھا گیا ہے۔ 1) انٹرنیٹ پر لگاتار اور مسلسل مصروف رہنا، 2) انٹرنیٹ سے دور رکھے جانے پر ظاہر ہونے والی علامات اور نمبر 3) طویل عرصے تک انٹرنیٹ پر وقت گزارنے کیوجہ سے رشتوں کے لیے وقت کی قربانی دینا۔

میکس نے کہا کہ ایسے طرز عمل کا نتیجہ فرد کی زندگی میں نمایاں خرابی اور پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...