Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی ریسکیو 1122 جاں بحق

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی ریسکیو 1122 جاں بحق

Share
Share

راولپنڈی: پنڈدادنخان للہ انٹرچینج کے قریب سابق ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بریگیڈیئر (ر) امیرحمزہ کی گاڑی پر لللہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ کی گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور گاڑی میں سوار ان کی بیٹی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ مقتول بریگیڈئیر(ر) امیر حمزہ اپنی بیٹی کے ہمراہ جارہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی جبکہ ریسکیو 1122 نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی۔

ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ مقتول کی 21 سالہ بیٹی کے دونوں بازوں پر گولیاں لگی ہیں اور وہ شدید زخمی ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی مقتول بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ ریسکیو 1122 کے ڈی جی تعینات رہ چکے ہیں۔

Share
Related Articles

لڑائی جھگڑا کیس ، پی ٹی آئی رہنما ء شیر افضل مروت بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ میں لڑائی...

پاکستان میں رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد:رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ پشاور...

ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس ، جسٹس منصورعلی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ...

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم...