Home Uncategorized کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 5 جاں بحق

کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 5 جاں بحق

Share
Share

کراچی: عیدالاضحٰی کے پہلے روز ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 کم سن بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔

عید الاضحیٰ کے پہلے روزقائد آباد لانڈھی مجید کالونی بلاول ٹاؤن کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے راہ گیر بچہ اور2 کمسن بچیاں شدید زخمی ہو گئی جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں شدید زخمی بچہ دوران علاج دم توڑگیا۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 6 سالہ مصور ولد عبدالحمید خان اور شدید زخمی کمسن بچیوں کی شناخت عائشہ اورحلیمہ کے ناموں سے کی گئی۔

ایس ایچ او قائد آباد ذاکراللہ کے مطابق جاں بحق بچے اور زخمی بچیوں کو تیز رفتار ہائی ایس وین رجسٹریشن نمبر 0136 نے ٹکرمارتھی ،حادثے کے بعد ہائی ایس وین کا ڈرائیور موقع پر سے فرارہوگیا جبکہ پولیس نے وین کو تھانے منتقل کرکے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

ڈاکس تھانے کی حدود میں واقع جناح برج سے گرکرموٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، متوفی نوجوان کی شناخت 17 سالہ امتیازعلی ولد منیراحمد کے نام سے کی گئی جوبلوچ گوٹھ اورنگی ٹاؤں کا رہائشی تھا۔

متوفی نوجوان گھومنے پھرنے کے لیے گھرسے نکلا تھا کہ جناح برج پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پل سے نیچے جا گرا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ متوفی نوجوان کی موٹر سائیکل جناح برج پر ہی رہ گئی ،ڈاکس پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

فیروز آباد تھانے کے علاقے شہید ملت روڈ ٹیپو سلطان برج کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارشخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شید زخمی شخص دوران علاج دم توڑگیا،متوفی شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالکریم ولد محمد کے نام سے کی گئی، فوری طور پر متوفی شخص کی رہائش معلوم نہ ہوسکی ۔۔

دوڈری جانب جوہرآباد تھانے کے علاقے دستگیربلاک 15 گلشن مصطفیٰ کے قریب گھرمیں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 7 سالہ ارسلان ولد اسحاق کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی بچہ گھرمیں پانی کی موٹرسے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے روزی گوٹھ فیضان چاریارمسجد کے قریب پنکچر کی دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ عدنان ولد دین محمد کے نام سے کی گئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی شخص کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...