Home نیوز پاکستان خیبرپختونخوا میں عید قربان پر بد ترین لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج ،جی ٹی روڈ بلاک

خیبرپختونخوا میں عید قربان پر بد ترین لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج ،جی ٹی روڈ بلاک

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا میں عید قربان پر بد ترین لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان سمیت کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے جبکہ نوشہرہ میں مشتعل عوام نے جی ٹی روڈ بلاک کردیا۔

مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی اور احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایمبولینسیں بھی رش میں پھنس گئیں جبکہ سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی گاڑی بھی رش میں پھنس گئی۔

پرویز خٹک نے شہریوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ووٹ دیکر اچھا فیصلہ کیا اب5 سال صبر کرو۔

دوسری جانب صوابی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر میدان میں آگئے اور کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے، بس بہت ہوگیا! لوڈشیڈنگ کے خلاف اسمبلی فلور پر احتجاج ہو گا اور عوام میں بھی جائیں گے۔

ادھر کرک میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے شگئی روڈ بلاک کردیا۔

علاوہ ازیں رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں داخل ہو کر 10 فیڈرز کی بجلی بحال کردی۔

بجلی بحالی کے انوکھے انداز کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں رکن اسمبلی کو انکے ساتھیوں کے ساتھ گرڈ سٹیشن میں چارپائیوں پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔

ادھر پیسکو نے ایم پی اے فضل الہیٰ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، ایس ڈی او رشید گڑھی سب ڈویڑن پیسکو نے رحمان بابا پولیس سٹیشن کو مراسلہ لکھ دیا جس میں فضل الہیٰ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے فضل الہٰی اور جمیل نامی شخص نے45 افراد کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ سٹیشن پر دھاوا بولا، فضل الہٰی نے پولیس کی موجودگی میں زبردستی اخون آباد اور شلوزان فیڈر چالو کرائے، زبردستی فیڈر چالو کرانے سے پیسکو کو26 لاکھ40 ہزار روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...