Home نیوز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیاجبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1315 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 73 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار 707 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عید کے چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

وفاقی کابینہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء میں ترامیم کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر انکم ٹیکس آرڈیننس...

حکومتی اتحاد کا چیئرمین پی اے سی کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد:اپوزیشن کا غیر سنجیدہ رویہ، پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل...

،9 مئی کے منصوبہ سازوں کو سزاوٴں تک انصاف کا عمل مکمل نہیں ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا...

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ،دوسرا روز،211رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سنچورین میں...