Home نیوز پاکستان حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین کی شہادت ، وزیراعظم کا اظہار افسوس، میتیں وطن لانے کی ہدایت

حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین کی شہادت ، وزیراعظم کا اظہار افسوس، میتیں وطن لانے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حج کے دوران مختلف وجوہات کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے 35 پاکستانی عازمین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے جسد خالی پاکستان پہنچانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے پاکستانی حجاج کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حجاج کرام کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا اور شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات فراہم کرنے اور اسپتالوں میں داخل پاکستانی عازمین کیلیے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

قبل ازیں وزارت مذہبی امور اور حج مشن کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ رواں سال کے دوران 35 عازمین فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئے، جن میں سے 4 منی، 3 عرفات اور 2 مزدلفہ، 20 مکہ اور 6 کی مدینہ میں اموات ہوئیں۔

خیال رہے کہ رواں سال حج کے دوران شدید گرمی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے 900 سے زائد عازمین کا انتقال ہوا ہے۔ رواں سال حج کے دوران درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

سعودی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حج کے دوران جاں بحق ہونے والے عازمین میں سے بیشتر چھپ کر یا غیر قانونی طور پر حج ادا کررہے تھے۔

Share
Related Articles

لڑائی جھگڑا کیس ، پی ٹی آئی رہنما ء شیر افضل مروت بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ میں لڑائی...

پاکستان میں رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد:رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ پشاور...

ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس ، جسٹس منصورعلی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ...

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم...