Home Uncategorized شادی سے قبل ظہیر اقبال اور اہل خانہ کی سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا سے ملاقات

شادی سے قبل ظہیر اقبال اور اہل خانہ کی سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا سے ملاقات

Share
Share

ممبئی :بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

شادی سے قبل ظہیر اقبال اور اِن کے اہل خانہ نے سوناکشی کی والدہ اور والد، معروف سینئر اداکار شتروگھن سنہا سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے چرچوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہلچل مچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی بلاک بسٹر ثابت ہونے والی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ سوناکشی سنہا کی والدہ اور بھائی اُن کی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی سے خوش نہیں ہیں۔

سوناکشی کی والدہ اور بھائی لَو نے اداکارہ کو انسٹاگرام سے اَن فالو بھی کر دیا ہے۔

ایسی صورتحال میں ظہیر اقبال اور اُن کے اہل و عیال کا خوشگوار موڈ میں سوناکشی سنہا کے والد اور والدہ سے ملاقات کرنا کوئی عام بات نہیں ہے۔

پہلے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سوناکشی کا مکمل خاندان اس بین المذاہب شادی سے خوش نہیں ہے جبکہ اب ان خدشات نے دم توڑ دیا ہے۔

شتروگھن سنہا کی جانب سے گزشتہ رات ظہیر اقبال اور اُن کے خاندان سے کی گئی ملاقات سے سامنے آنے والی تصاویر خوب وائرل ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کم از کم لیجنڈری اداکار اپنی بیٹی کی شادی سے خوش ہیں اور اداکارہ کو والد کی حمایت حاصل ہے۔

ادھر بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

گزشتہ رات شتروگھن سنہا سے ظہر اقبال اور اِن کے خاندان کا ملنا اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر اس جوڑی نے 2020ء میں ڈیٹنگ شروع کی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...