Home نیوز پاکستان کرم میں بارودی سرنگ دھماکہ،5فوجی جوان شہید

کرم میں بارودی سرنگ دھماکہ،5فوجی جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں پانچ فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 جون کو ضلع کرم کے عام علاقے صدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں پانچ فوجی جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شہید ہونے والوں میں حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد طفیر، سپاہی انوش رفون، سپاہی محمد اعظم خان اور سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا نے وطن کی خاطر لازوال قربانی دیتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔ پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ حملے جیسے گھناوٴنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

پاک بحریہ کی نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیاری مکمل

اسلام آباد:پاک بحریہ نے نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی...

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا

بہاولپور: بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک...

کوہاٹ میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2خواتین جاں بحق

پشاور:کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے...

لڑائی جھگڑا کیس ، پی ٹی آئی رہنما ء شیر افضل مروت بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ میں لڑائی...