Home نیوز پاکستان سینٹرل جیل کراچی میں 248 قیدی طلباء کی کانووکیشن تقریب کا اہتمام

سینٹرل جیل کراچی میں 248 قیدی طلباء کی کانووکیشن تقریب کا اہتمام

Share
Share

کراچی: سینٹرل جیل کراچی میں الخدمت کے تحت 248 قیدی طلبہ نے کمپیوٹر و دیگر کورسز مکمل کرلیے۔

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی طلبا کے کورسز مکمل کرنے پر جیل میں ملکی تاریخ کا پہلا کانووکیشن منعقد کیا گیا۔ الخدمت کی جانب سے قیدی طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، گرافک ڈیزائننگ، چینی اور انگلش زبان کے کورسز کرائے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری تھے جبکہ سی ای اوالخدمت نوید علی بیگ، آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نذیر احمد سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈرطلبہ میں 25,25 ہزار روپے اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

الخدمت کے سی ای او نوید علی بیگ نے تقریب سے خطاب میں کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو مختلف ہنر سکھانے کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ اورووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کہا کہ جیلوں کا نظام بہتری کی جانب گامزن ہے، سندھ کی جیلوں کو جلد سولر انرجی پر لیکر جائیں گے، قیدی مظلوم لوگ ہیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے، اس طرح کے پروگرام پورے صوبے میں شروع کرائیں گے۔

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...