Home نیوز پاکستان لکی مروت قومی جرگہ کے امیر کے حجرے پر دستی بم حملہ

لکی مروت قومی جرگہ کے امیر کے حجرے پر دستی بم حملہ

Share
Share

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں قومی جرگے کے امیر اسلم خان کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بزرگ علاقائی مشر اور مروت قومی جرگہ کے امیر الحاج اسلم خان کے حجرے پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا جس میں گیٹ کو جزوری طور پر نقصان پہنچا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق اسلم خان پر اس سے قبل بھی خودکش حملہ ہوچکا ہے اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے مروت قومی جرگہ کے دو امیر جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share
Related Articles

کوہاٹ میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2خواتین جاں بحق

پشاور:کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے...

لڑائی جھگڑا کیس ، پی ٹی آئی رہنما ء شیر افضل مروت بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ میں لڑائی...

پاکستان میں رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

اسلام آباد:رواں سال میں ایم پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ پشاور...

ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس ، جسٹس منصورعلی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ...