Home نیوز پاکستان ایکنک اجلاس ،سندھ کے لئے مختلف منصوبوں کی منظوری

ایکنک اجلاس ،سندھ کے لئے مختلف منصوبوں کی منظوری

Share
Share

کراچی: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں سندھ کے لیے مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سندھ سے وزیر آبپاشی جام خان شورو اور دیگر صوبوں کے وزرا نے شرکت کی۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ اجلاس میں کراچی کے فور، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی فیز 2 کے 167 بلین کے منصوبے کی منظوری دی گئی، ایکنک اجلاس میں کلک پروجیکٹ کی بجٹ 30 بلین سے بڑھا کر 60 بلین کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جام خان شورو نے کہا کہ وفاق نے سندھ کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کی بجٹ 160 بلین سے بڑھا کر 296 بلین کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ میں سیلاب اور بارش سے 21 لاکھ گھر متاثر ہوئے تھے، وفاق نے 1 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔ سندھ حکومت کو 7 لاکھ گھروں کے پیسے مل گئے، باقی گھروں کے لیے ایشین بینک سے معاہدہ ہے وہ رقم بھی جلد جاری ہوگی۔

وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ آج کے ایکنک اجلاس میں وہ رقم بڑھا کر 2 ارب 96 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی گئی، کے فور فیز 2 کراچی منصوبہ کے لیے 167 ملین روپے کی منظوری دی گئی، منصوبہ سے پانی دینے کے لیے لائنیں بچھانی ہیں۔ سندھ کا تیسرا منصوبہ کلک کراچی ہے جو ورلڈ بینک کی مدد سے بنے گا۔

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...