Home Uncategorized یوگنڈا میں ٹک ٹاک پر صدر کا تمسخر اُڑانے پر نوجوان کو قید کی سزا

یوگنڈا میں ٹک ٹاک پر صدر کا تمسخر اُڑانے پر نوجوان کو قید کی سزا

Share
Share

کمپالا:افریقی ملک یوگنڈا میں ٹک ٹاک پر صدر اور ان کے خاندان کی بے عزتی کرنے پر 24 سالہ نوجوان کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کی عدالت نے 24 سالہ ایڈورڈ اویبوا کو ٹک ٹاک پر صدر، خاتون اوّل اور ان کے بیٹے کے خلاف گمراہ کن پوسٹ کرنے پر 6 سال کے لیے جیل بھیج دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ صدر اور ان کے خاندان کے لیے تکریم برقرار رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر کی گئی اس قسم کے بے ہودہ پوسٹوں کو سختی سے روکنا ہوگا۔

26 سالہ نوجوان نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے صدر اور ان کے اہل خانہ سے معافی بھی مانگی لیکن اس کے باوجود عدالت نے ٹک ٹاکر کو سزا سنادی۔

عدالتی مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان نہ تو اپنے کیے پر شرمندہ نظر آیا اور نہ ہی معافی نامے میں درست الفاظ استعمال کیے۔ جس سے لگتا ہے کہ وہ اپنے کیے پر دل سے نادم نہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...