Home Uncategorized چینی انفلونسر 10 کلو کھانا کھانے کا چینلج پورا کرنے کی کوشش میں لائیو پوسٹ کے دوران ہلاک

چینی انفلونسر 10 کلو کھانا کھانے کا چینلج پورا کرنے کی کوشش میں لائیو پوسٹ کے دوران ہلاک

Share
Share

بیجنگ: چین میں سوشل میڈیا انفلونسر ایک وقت میں 10 کلو کھانا کھانے کا چینلج پورا کرنے کی کوشش میں فیس بک لائیو پوسٹ کے دوران جان کی بازی ہار گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ پین ژیاؤتنگ سوشل میڈیا پر عجیب عجیب اور نہایت مشکل چیلنجز کو پورا کرنے کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔

اس بار انھوں نے ایک ایسے چیلنج کا انتخاب کیا جس میں انھیں سوشل میڈیا پر لائیو آکر ہر 10 گھنٹے بعد 10 کلو کے برابر کھانا کھانا ہوتا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ والدین اور خیر خواہوں کے بار بار انتباہ کے باوجود سوشل میڈیا انفلونسر نے چیلنج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ وہ پہلے ہی کافی فربہ تھیں۔

سوشل میڈیا پر لائیو پوسٹ کے دوران کھانا کھاتے ہوئے ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں انھوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

پین ژیاؤتنگ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کا معدہ خراب تھا اور اس میں کافی تعداد غیرہضم شدہ کھانا بھی موجود تھا۔

زیادہ کھانے کی وجہ سے ان کے نظام انہضام نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...