Home Uncategorized جوبائیڈن نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا ہم اسے بہت جلد ریکور کر لیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

جوبائیڈن نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا ہم اسے بہت جلد ریکور کر لیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبرداری کے اعلان کے بعد ان کی مخالف پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب نے دیکھا جوبائیڈن نے ملک کیساتھ کیا کچھ کیا ہے، یقیناً وہ خدمت کیلئے موزوں نہیں ہیں
ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ پر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نائب صدر کملا ہیرس کو صدارتی الیکشن میں شکست دینا بائیڈن کے مقابلے میں اور آسان ہوگا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوبائیڈن کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ جوبائیڈن کے آس پاس موجود لوگ جن میں ان کے ڈاکٹر اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں وہ جانتے تھے کہ بائیڈن صدر بننے کے قابل نہیں ہیں، انہوں نے صرف جھوٹ اور جعلی خبروں سے عہدہ حاصل کیا۔

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ لاکھوں لوگ سرحد عبور کرکے بغیر کسی جانچ پڑتال کے ہمارے ملک میں داخل ہو رہے ہیں جن میں بہت سے جیلوں سے نکل کر آئے ہیں تو کوئی پاگل خانے سے آیا ہے جبکہ بہت سے دہشتگرد بھی ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سب نے دیکھا جوبائیڈن نے ملک کیساتھ کیا کچھ کیا ہے، یقیناً وہ خدمت کیلئے موزوں نہیں ہیں، ان کے دور صدارت میں ہم نے بہت زیادہ برداشت کیا، جوبائیڈن نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا ہم اسے بہت جلد ریکور کر لیں گے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...