Home Uncategorized نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

Share
Share

 

نیویارک: نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے اسرائیلی جرائم کیلئے مزید رقم فراہم نہ کرنے اور فلسطین کی آزادی سمیت غزہ ریڈ لائن کے نعرے لگائے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں ایک شخص نیتن یاہو کا ماسک پہن کر بھی شریک ہوا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم گزشتہ روز امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ کانگریس سے خطاب اور امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

بائیڈن انتظامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی کانگریس سے خطاب آج ہوگا۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کیلیے تیار ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات جمعے کو فلوریڈا میں ہوگی، نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ملنے کی درخواست کی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...