Home نیوز پاکستان مریم نواز کی طرف سے ارشد ندیم کو ملنے والی گاڑی کابھی خاص نمبرلگ گیا

مریم نواز کی طرف سے ارشد ندیم کو ملنے والی گاڑی کابھی خاص نمبرلگ گیا

Share
Share

لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم بی بی خود چل کر “ارشد ندیم” کے گھر گئیں ، اسے انعام کی رقم کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی بھی گفٹ کی جسکا نمبر 92.97 ہے۔ ہیروز کو عزت ایسے دی جاتی ہے۔

عظمی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ مریم بی بی خود چل کر “ارشد ندیم” کے گھر گئیں ، اسے انعام کی رقم کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی بھی گفٹ کی جسکا نمبر 92.97 ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شخصیت پرست گروہ میں سے کوئی “ارشد ندیم” کے پاس پہنچا؟ یا ان کی حکومت نے کسی انعام کا اعلان کیا؟

جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔

انہوں نے دو مرتبہ ریکارڈ بنایا۔ ان کی ایک تھرو 92.97 میٹر جبکہ دوسری 91.79 میٹر کے فاصلے تک گئی اور یوں انھوں نے 2008 میں بنایا گیا 90.57 میٹر کا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔

Share
Related Articles

پاک بحریہ کی نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیاری مکمل

اسلام آباد:پاک بحریہ نے نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی...

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا

بہاولپور: بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک...

کوہاٹ میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2خواتین جاں بحق

پشاور:کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے...

لڑائی جھگڑا کیس ، پی ٹی آئی رہنما ء شیر افضل مروت بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ میں لڑائی...