پشاور: خیبر پختونخوا میں سکھ کمیونٹی نے جشن آزادی کے موقع پر وطن عزیز سے محبت کا والہانہ جذبہ دکھاتے ہوئے خوبصورت لباس پہن کر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔
رنگا رنگ تقریب میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آزادی کے جشن کا کیک کاٹا گیا، پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔
سکھ بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جبکہ جشن آزادی کی مناسبت سے سکھ کمیونٹی کے بچے خوبصورت لباس میں ملبوس تھے۔
سکھ کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر صاحب سنگھ کا کہنا تھا کہ انکا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے، وطن عزیز اور پاک فوج سے محبت کا لازوال رشتہ ہے جبکہ اقلیتوں کو جتنی آزادی پاکستان میں ہے وہ کسی ملک میں نہیں، پاکستان ہمارا وطن، ہماری جان ہے۔