Home Uncategorized مردوں نے پاکستان میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنادیا،مریم نفیس

مردوں نے پاکستان میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنادیا،مریم نفیس

Share
Share

کراچی: اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ خواتین پاکستان میں غیر محفوظ ہوگئی ہیں کیونکہ مردوں نے ایسا ماحول بنا دیا ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی اکثریت کرپٹ، کاہل اور اعتبار کے قابل نہیں ہے۔ ہم کرپٹ ہیں اور یہاں کوئی کام بھی میرٹ پر نہیں ہوتا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف سیاسی عدم استحکام اوردیگر مسائل ہی نہیں بلکہ اغوا، ہراساں کرنا ، زیادتی اور قتل جیسے سنگین اور تشویشناک مسائل بھی موجود ہیں۔ صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں اور بچوں کو تعلیم دلوانا بھی مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے سسٹم سے خوش نہیں۔ کراچی دنیا کا دوسرا سب سے خطرناک شہر بن چکا ہے۔ یہاں کے لوگ اچھے ہیں تاہم کوئی اونرشپ لینے کو تیار نہیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے مزید کہا کہ پاکستان میں خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہوں۔ مردوں نے پاکستان میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنایا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...