Home نیوز پاکستان وزیراعظم کی مستونگ میں گرلز ہائی سکول پر بم دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعظم کی مستونگ میں گرلز ہائی سکول پر بم دھماکے کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں گرلز ہائی اسکول پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے نے دھماکے میں تین بچوں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا اسکول میں دھماکا بلوچستان میں ان کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس کے افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...