Home sticky post 3 ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،کراچی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ ملتان منتقل

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،کراچی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ ملتان منتقل

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچوں کے لیے پاکستان کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کر دیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 3 روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔
یہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کا 19 سال میں پہلا دورہ پاکستان ہو گا، انہوں نے آخری بار نومبر 2006 میں 3 ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔
ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے 3 بار پاکستان کا دورہ کیا ہے، ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور 2 بار ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی تھی۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...