Home highlight وزیراعظم نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاشی منصوبے اڑان پاکستان کا افتتاح کردیا اور کہا ہے کہ آج ایک عظیم دن ہے کہ اس دن اڑان پاکستان کا آغاز کیا گیا۔

معاشی منصوبے اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سول قیادت نے شرکت کی۔ ان میں وفاقی وزرا، مختلف ادارون کے سربراہان اور دیگر افراد شامل تھے، تقریب سے قبل ازیں وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر خزانہ اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی خطاب کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کوئی سیاسی گفتگو نہیں کروں گا، جب ہم 2023 میں آئی ایم ایف پروگرام کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے تھے اور پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا تو ہم نے اور اتحادیوں نے فیصلہ کیا کہ سیاست نہیں کرنی بلکہ ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام روکنے کے لیے خطوط لکھےگئےتھے کہ پروگرام نہ کیا جائے، اس سے بڑی عوام کے ساتھ کیا زیادتی ہوسکتی ہے، چیلنجز کے باوجود ہم معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور ادارے ملکر کام کررہے ہیں، میں نے پہلے کبھی ایسی شراکت داری نہیں دیکھی، کئی وسوسے ہیں مگر دعا ہے کہ یہ شراکت داری قائم رہے، ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر ہمیں اتحاد ، یکجہتی اور یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے ہمت اور حوصلے سے مشکل حالات کا مقابلہ کیا، میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا لیکن یہ صرف آغاز ہے۔ ماضی کی حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا، ناپسندیدہ رویوں کی وجہ سے ہم دنیا میں تنہا رہ گئے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے معاشی کامیابی کیلئے خون پسینہ بہایا، آج پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر مل رہے ہیں، یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، شبانہ روز محنت سے کامیابی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شروح میں نمایں کمی آئی، حکومتیں اور ادارے ملکر کام کررہے ہیں، مہنگی بجلی سے پائیدار ترقی کا تصور ممکن نہیں، میرا بس چلے تو 10 سے 15 فیصد ٹیکس کم کردوں۔

قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا وزیر اعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ 3 سال میں ملک کو دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑا کرے گا، اس پروگرام کا مقصد ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ہے، ملک کے معاشی استحکام کی نئی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں بارہ سے چودہ ماہ میں پہنچے ہیں، پاکستان نے مالی سال میں 24 سال بعد سرپلس حاصل کیا، افراط زر 38 فیصد سے کم ہوکر 5 فیصد پر آگیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگیا، مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں...

بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

لاہور:گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی...

چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیرف لگا دیا، شرح 125 فیصد تک پہنچ گئی

واشنگٹن/بیجنگ:ڈونلڈ ٹرمپ کی بے لگام تجارتی جنگ کے جواب میں چین نے...

پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات عطا

راولپنڈی:راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان...