Home تازہ ترین جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریزجیت لی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریزجیت لی

Share
Share

کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر 0-2 سے سیریز بھی جیت لی۔ ہوم ٹیم نے 58 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 8ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ بیڈنگھم 30 گیندوں پر 44 جبکہ ایڈن مارکرم 13 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کےلیے کپتان شان مسعود اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد بیٹنگ کےلیے آئے۔ پاکستان کا اسکور 235 رنز پر پہنچا تو خرم شہزاد آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ کامران غلام کی صورت میں گری۔ کامران 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کی ایک جانب موجود کپتان شان مسعود کا ساتھ چوتھی وکٹ پر سعود شکیل نے دیا، دونوں کے درمیان 51 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ تاہم 329 کے مجموعے پر سعود شکیل کگیسو ربادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسی اسکور پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود میراتھون اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہوں نے 145 رنز بنائے تھے۔

چھٹی وکٹ پر محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے درمیان ففٹی پارٹنرشپ نے جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کے درمیان 88 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔

محمد رضوان 417 کے مجموعے پر 41 رنز بنانے کے بعد کیشو مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ سلمان علی آغا 48 رنز بنا کر 441 پر میدان چھوڑ گئے۔

آٹھویں وکٹ پر عامر جمال اور میر حمزہ نے 37 رنز جوڑ کر ٹیم کے ٹوٹل کو 478 رنز تک پہنچایا، جہاں پہلے عامر جمال اور پھر میر حمزہ بھی آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب کی انجری کے باعث عدم دستیابی کی وجہ سے 9 وکٹوں کے ساتھ پاکستان ٹیم 57 رنز کی برتری لے کر آل آؤٹ ہوئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 3، 3 جبکہ مارکو یانسن نے دو اور کوینا ماپھاکا نے ایک وکٹ لی۔

451 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے اوپنرز کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ پر 205 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 58 اور محمد رضوان نے 46 رنز اسکور کیے تھے۔

جنوبی افریقا کی پہلی اننگز
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی تھی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائی تھیں۔

پاکستان کی طرف سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے تین تین جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کی پہلی اننگز
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔

قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 58 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے جبکہ محمد رضوان 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ کوینا ماپھاکا اور کیشو مہاراج نے دو دو جبکہ مارکو یانسن اور ویان ملڈر نے ایک ایک وکٹ لی تھی۔

Share
Related Articles

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...

بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ، ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی...

بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے، بیرسٹر سیف

پشاور:زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر...

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پوزیشن میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ اور ٹی 20رینکنگ جاری کردی۔...