Home نیوز پاکستان بانی پی ٹی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

بانی پی ٹی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کردی گئی جبکہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایں ڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔

بشری بی بی کے وکیل خالد چوہدری کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر دی گئی، بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی۔

جونیئر وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے بانی پی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

لاس اینجلس آگ،فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرنیوالے اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑا

لاس اینجلس :امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں...

دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیے،سعدیہ عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنما سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ...

کبریٰ خان اور گوہر خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان جلد ہی اپنے...

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں لڑکیوں کی...