Home sticky post 6 ڈاکٹرعافیہ کیس، وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم کے خط کا جواب نہ ملنے پروزارت خارجہ سے جواب طلب

ڈاکٹرعافیہ کیس، وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم کے خط کا جواب نہ ملنے پروزارت خارجہ سے جواب طلب

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدرکو لکھے گئے خط کا وائٹ ہاؤس سے جواب نہ ملنے پر وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی صدر کو لکھے گئے خط کا جواب نہ ملنے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کا جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے خط لکھا تھا۔

عدالت عالیہ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے امریکی صدر کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں دیا گیا، وزارتِ خارجہ کے مطابق یاددہانی کا خط بھی بھیجا گیا لیکن اُس کا بھی جواب نہیں آیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کے مطابق خط کا جواب نہ آنا سفارتی آداب کے خلاف ہے، وزارتِ خارجہ کی جانب سے امریکی سفیر سے معلومات لے کر خط کا جواب کیوں نہیں دیا گیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا کہنا تھا کہ وزارتِ خارجہ امریکی سفیر سے معلوم کرے کہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی میں خط کا جواب کیوں نہیں دیا گیا۔

Share
Related Articles

شہریوں کو ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:شہریوں کو ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں پر...

تحریک انصاف سکندر سلطان راجا کی جگہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سرگرم،اسپیکر کو خطوط ارسال

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے چیف، ممبر...

ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی،...