ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی گاڑی دھماکے کا شکار ہوگئی۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دھماکا بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں باران پل کے قریب کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ آئی ای ڈی بم دھماکا ہوا۔