Home sticky post بانی تحریک انصاف نے آرمی چیف سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی

بانی تحریک انصاف نے آرمی چیف سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو کھلا خط لکھ کر پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آرمی چیف کو خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم کھلا خط لکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خط میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، بانی نے کہا کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے، افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی نے کہا ہے ہم انتشار نہیں چاہتے، فوج ہماری ہے۔

Share
Related Articles

یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایلون مسک

واشنگٹن:امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ...

آسٹریلیا میں شارک نے جوان سالہ لڑکی کی جان لے لی

سڈنی :آسٹریلیا میں 17 سالہ لڑکی کو شارک نے مار ڈالا۔شارک کے...

مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل

اسلام آباد:مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا...

پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا...