Home تازہ ترین وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان

وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے اورمسافروں کو 20 فیصد تک ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔

وزارت ریلوے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم چار عید سپیشل ٹرین عوام کیلئے چلائیں گے، ہم یہ سپیشل ٹرینیں 25 رمضان سے چلانی شروع کریں گے، عید کے دنوں میں مسافروں کو20 فیصد تک کرایوں میں ریلیف دیں گے،مسافروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ٹرینوں کی پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے جو پالیسیز ہوں گی ان پر عملدرآمد کیا جائے گا، بہت سارے سٹیشنز پر اسکینرز خراب ہیں، آسانی سے اسمگلنگ اورچوری کے واقعات ہوتے ہیں، ریلوے پولیس اسی طرح کھڑا کریں گے جس طرح سی ٹی ڈی کو کیا ۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں کارگو میں دوگناہ اضافہ کرنا ہے، ریلوے میں کیا مسائل ہیں آج اس پر بات کی ہے، آئی جی ریلویز پولیس کی نگرانی میں سکیورٹی کو بہتربنایا جائے گا، ایم ایل ون پر دو تین ممالک سے بات چیت چل رہی ہے، حکومت ایم ایل ون پر کیا اقدامات اٹھاتی ہے ابھی فائنل نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آج سب کو بتادیا ہےکرپشن پر زیروٹالرنس ہے، ہم نے ٹارگٹ سیٹ کرنے ہیں ، میرا کام محکمے کو ٹارگٹ دینا ہے، تھرکول سے کارگو کیلئے مال گاڑی کا کنکشن دیں گے، چائنہ کو 245 کوچز کیلئے آرڈر دیا ہوا ہے، ہم اپنی بھی کوچز لوکوموٹو میں بنارہے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جو بات کہی وہ پوری ہوئی، آج ریزرو 16 ارب ڈالر پر ہیں، مہنگائی 38 فیصد پر چلی گئی تھی آج 1.5فیصد پر ہے، قوم سے وہ بات کریں گے جو پوری کرسکیں، آج ثمرات آپ کے سامنے ہیں، زرمبادلہ ذخائر 4ارب ڈالر تھے، آج ریزرو16ارب ڈالر پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرسٹ ریٹ 22فیصد پر تھا آج 12فیصد پر ہے، آئندہ 6ماہ میں انٹرسٹ ریٹ سنگل ڈیجٹ میں جارہا ہے، ترسیلات زر18ارب ڈالر ہیں جن کو 35ارب ڈالر پر لیکر جانا ہے، وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج کا بھی جلد اعلان کریں گے، ہمارے چھوٹے چھوٹےاقدامات عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گی۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...