Home sticky post 2 26 نومبر احتجاج کیس،بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت توسیع

26 نومبر احتجاج کیس،بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت توسیع

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت توسیع کردی۔
اسلام آباد کی انسدادِدہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سابق خاتون اول کے وکیل انصر کیانی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موٴقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں گرفتار ہیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے، بشریٰ بی بی کو دونوں مقدمات میں اڈیالہ جیل میں ہی شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس کو حکم دیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں پانچ مئی تک توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔
یادرہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کھنہ اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

Share
Related Articles

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری،سیاسی وعسکری قیادت شریک

اسلام آباد: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی...

آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:سرکاری ملازمین کے لیے بْری خبر سامنے آگئی، وزیر خزانہ محمد...

امریکا کے یمن پر فضائی حملے، 31 افراد ہلاک، ایران کو بھی خبردار کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی فوج نے یمن میں...

پہلا ٹی20،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں...