Home sticky post 5 قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، آرمی چیف کی تفصیلی بریفنگ، سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، آرمی چیف کی تفصیلی بریفنگ، سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا

Share
Share

اسلام آباد:دہشت گردی کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تفصیلی دی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس اِن کیمرہ ہو رہا ہے جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
دہشت گردی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی اور سیکیورٹی رہنما شریک ہیں، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر خزانہ، وزیراعلیٰ کے پی، گورنر پنجاب، وزیر دفاع اور دیگر شریک ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بیرون ملک ہونے کے باعث قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے، محسن نقوی آج شام وطن واپس پہنچیں گے۔
اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شریک ہیں علاوہ ازیں متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شریک ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی شرکاء کو بریفنگ دی۔
آرمی چیف نے 50 منٹ تک گفتگو کی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی کارروائیوں ، کامیابیوں اور حکمت عملی کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے 30 منٹ تک بریفنگ دی، آرمی چیف کی شرکاء کو بریفنگ کے بعد 15منٹ کا وقفہ کردیا گیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کی داخلی و خارجی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کمیٹی سے خطاب کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔

Share
Related Articles

ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے بڑی کمی متوقع

اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے بڑی...

ہرمشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترک صدر

استنبول:ترک صدر رجب طیب اردوان نے برادر ملک پاکستان اور پاکستانی قوم...

بھارتی طیاروں کو گرانے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام آباد:بھارت کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں برتری...