Home تازہ ترین پی سی بی کا اسکولز، کالجز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پی سی بی کا اسکولز، کالجز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

Share
Share

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسکولز اور کالجز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پی سی بی حکام کے ہمراہ بورڈ کے مشیر عامر میر نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد ملک میں کھیلوں کا فروغ ہے، اسکول کالجز کی سطح سے وہ بچے بچیاں جو کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں اگے لایا جائے گا۔

عامرمیر نے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پرٹیلنٹ ہنٹ شروع کیاجارہاہے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصدملک میں کھیلوں کافروغ ہے، اسکولز اور کالجز کے بچوں کو قومی کرکٹ میں شامل کرنےکےاقدامات کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول،کالجزسطح سےوہ بچےبچیاں جودلچسپی رکھتےہیں انہیں کرکٹ میں آگے لایا جائیگا، اسکولزسےانڈر16تک کی کھیپ ملےگی، کالجرزسےانڈر18تک کاٹیلنٹ ملےگا۔

مشیرچیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی کوچزنئےٹیلنٹ کی تربیت کریں گے،گرلزاسکولزاورکالجزسےبھی ٹیلنٹ تلاش کیاجائیگا، اسکول اورکالجزسےقومی لیول پرکیمپس بھی لگائےجائیں گے۔

سی ای او پی سی بی سمیر احمد نے کہا کہ گراس روٹ کرکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، جنید ضیا نے کہا کہ اسکول لیول سے ٹیلنٹ کو اوپر لانا وقت کی ضرورت ہے۔

اگلےماہ سےٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلیےرجسٹریش کاآغازہوگا، اسکول اورکالجزکےطلبہ کےٹرائل ہوں گے، باصلاحیت کھلاڑیوں کوسامنےلایاجائیگا، بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے ٹریننگ بہتر کرنی ہے، ٹورنامنٹ ستمبر سے نومبر تک چلے گا۔

Share
Related Articles

لیڈر صرف عمران خان ہے،پی ٹی آئی کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں، اعظم سواتی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...

ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا مکانات اور ہوٹلز پر آ گرا

ناران:خیبر پختونخوا کے ضلع ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی...

اوجی ڈی سی ایل نےریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرلی، 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)...