Home sticky post 5 پاکستان اسپانسرڈ دہشت گردی کا شکار ہے، بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا، اسحاق ڈار،جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس

پاکستان اسپانسرڈ دہشت گردی کا شکار ہے، بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا، اسحاق ڈار،جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ وزارت خارجہ میں اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے آغاز پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نیوز کانفرنس کا مقصد سب کو آگاہ کرنا ہے، واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں واضح احکامات ہیں کہ ایک انسان کا قتل سارے عالم کا قتل ہے، پہلگام میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کے عمل کی پہلے بھی مذمت کی اور اب بھی کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کا شکار ہے، ہم نے بھارتی اقدامات کے بعد مختلف ممالک سے رابطے کر کے دنیا کو صورت حال سے آگاہ کیا۔

گزشتہ روز بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم پریس بریفنگ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا تھا کہ بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے موبائل فرانزک کے دوران بھارتی آرمی افسران کی واٹس ایپ چیٹس اور وائس ملی ہیں۔

Share
Related Articles

۔190 ملین پاوٴنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں سے متعلق بڑی پیش رفت

اسلام آباد:190 ملین پاوٴنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان...

بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے،عاصم افتخار

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا...