Home تازہ ترین عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

Share
Share

راولپنڈی:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریبی ناکے پر اپوزیشن لیڈر اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ عمر ایوب نے ایس پی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کو میری بات سننی پڑے گی۔

اس پر نبیل کھوکھر نے کہا کہ راستہ کلیئر کریں گے تو میں آپ کی بات سنوں گا، آپ راستہ کلیئر کریں ہم کارکنوں کو چھوڑ دیں گے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس عدالتی آرڈر موجود ہیں، میں نے کہا تھا اے پی سی ہونی چاہیے جس میں بانی پی ٹی آئی کی شرکت لازمی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے...

پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کر دیا

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے یو این سیکورٹی کونسل...

صدر ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملوں کو شرمناک قرار دے دیا

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر...