Home نیوز پاکستان بہترین اننگز، پہلی ہی گیند سے جیت کے لیے گئے، رائیلی روسو

بہترین اننگز، پہلی ہی گیند سے جیت کے لیے گئے، رائیلی روسو

Share
Share

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمیں امید تھیکہ ہم یہ اسکور بنالیں۔ ہم نے یہی پلان کیا کہ اس گراؤنڈ پر بڑے اوورز میں یہ اسکور بن سکتا ہے۔ پولارڈ اور رائیلی کی بیٹنگ نے سب کچھ آسان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پلاننگ میں غلطیاں کیں۔ ہم نے درمیان میں روک لیا تھا لیکن پھر پلان سے ہٹ گئے۔ رضوان نے کہا کہ انور علی ایسی صورتحال میں میچ فنش کررہا ہے۔245 رنز بنانا بڑی کامیابی ہے۔ کوشش کریں گے کہ ٹاپ ٹو میں فنش کریں اور کوئٹہ کو ہرائیں۔ روسو ، پولارڈ اور انور علی نے شاندار بیٹنگ کی ۔ پلیئر آف دی میچ رائیلی روسو نے کہا کہ ہم پہلی گیند سے جیت کے لئے گئے۔ روسونے کہا پہلی گیند سے ہدف کا تعاقب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ خراب بولنگ اور کچھ خوش قسمت شاٹس نے ہمیں فتح دلائی اور پریشر میں جیت کے لئے جاتے ہوئے یہ میری بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔ ٹام کوہلر نے کہا کہ دو لگاتار میچوں میں240 رنز بنوا دینا مایوس کن ہے لیکن دو زبردست اننگز کی وجہ سے ہارے۔ ٹی ٹوئنٹی بولروں کے مشکل کرکٹ ہے خاص طور پر پلان پر عمل کرنا آسان نہیں ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

پی ایس ایل 10 ،ملتان سلطانزکے 229 رنز کےہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

ملتان:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان...

پی ایس ایل 10،ملتان سلطانز کی لاہور قلندر کیخلاف بیٹنگ جاری

ملتان:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان...

سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلانے والے سفاک شوہر کو 12 سال کی سزا

کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول...

امریکا کی یک طرفہ پالیسیوں کو قبول کیا گیا تو عالمی نظام “جنگل کے قانون” کی طرف لوٹ جائے گا،چین

بیجنگ:چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کو خبردار...