Home Uncategorized ویڈیو: انوشے اشرف کو سستی ’رکشہ سواری ‘مہنگی پڑگئی

ویڈیو: انوشے اشرف کو سستی ’رکشہ سواری ‘مہنگی پڑگئی

Share
Share

اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف نے بطور ایڈونچر  دو روز تک مہنگی گاڑیوں کے بجائے رکشے کا سفر کیا لیکن اس سواری کا تجربہ سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کرنا اداکارہ کو مہنگا پڑگیا۔
انوشے اشرف  نے ٹوئٹر پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں رکشہ سواری کے مزے لیتے دیکھا گیا۔
ویڈیو کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں انوشے نے لکھا کہ ’جب کسی نے دو روز تک مجھے رکشے میں سفر کرتے دیکھا تو ہمدردری کرتے ہوئے اچھی سواری کی آفر کی، گھر نزدیک تھا لہٰذا میں نے اس سواری کو  بطور ایڈونچر لیا‘ ۔

https://twitter.com/i/status/1633101575030800396

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں رکشے کی سواری کو محفوظ اور سستا قرار دیا اور لکھا کہ کسی امیر شخص کو رکشے میں بیٹھا دیکھ کر کوئی بھی پریشان ہوسکتا ہے لیکن سب لوگوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کو عام کرنا چاہیے۔تاہم اداکارہ کی ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین کو  پسند نہ آئی اور اداکارہ کی ویڈیو پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے اداکارہ کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسے معمول بنانے کا پہلا اصول خاص گردانتے ہوئے ریکارڈنگ کرنا اور اسے ایڈونچر کہنا بند کریں، ہماری تو روزانہ کی روٹین کا حصہ ہے۔ ایک صارف نے اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ برگرز پہلی بار رکشہ کا سفر کرنے کے بعد۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...