Home Uncategorized انڈونیشیا کے سٹیڈیم میں بھگدڑ کا واقعہ، پولیس افسر کو قید کی سزا

انڈونیشیا کے سٹیڈیم میں بھگدڑ کا واقعہ، پولیس افسر کو قید کی سزا

Share
Share

انڈونیشیا کی عدالت نے فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ اور ہلاکتوں کے معاملے پر ایک پولیس افسر کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حسدرماون نامی پولیس افسر ایسٹ جاوا پولیس کی موبائل بریگیڈ یونٹ کے کمانڈر کے طور پر تعینات تھے جب شائقین نے پِچ پر حملہ کیا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں مشرقی شہر ملنگ کے کنجوروہان سٹیڈیم میں ہونے والے فٹبال میچ کے دوران اریما ایف سی ٹیم کے ہارنے پر حامیوں نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور سٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی۔

فٹبال کی تاریخ میں بدترین سٹیڈیم حادثات میں شمار ہونے والے اس واقعے میں بچوں سمیت 174 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بینچ کی سربراہی کرنے والے جج ابو اچمند امسیا نے عدالت کو بتایا کہ پولیس افسر حسدرماون ’حالات بھانپنے میں ناکام رہے جن کا اندازہ لگانا کافی آسان تھا اور حامیوں کی جانب سے ہونے والے تشدد  کے جواب میں آنسو گیس کے شیل فائر نہ کرنے کا آپشن موجود تھا۔‘

ایک اور پولیس افسر بمبانگ اچمندی پر بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے ماتحت اہلکاروں کو آنسو گیس فائر کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالت نے انہیں مجرم نہیں قرار دیا۔

عدالت نے کہا کہ الزامات ثابت نہ ہونے کی بنیاد پر انہیں بری کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل پولیس افسر حسدرماون نے انکار کیا تھا کہ انہوں نے موقعے پر موجود اپنے ماتحت اہلکاروں کو آنسو گیس فائر کرنے کے احکامات جاری نہیں کیے تھے۔ حسدرماون کے پاس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے سات دنوں تک کا وقت موجود ہے۔ گزشتہ ہفتے عدالت نے میچ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ عبدالحارث کو 18 ماہ جبکہ سکیورٹی افسر سوکو ستریسنو کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سٹیڈیم کو فیفا کے معیار کے مطابق دوبارہ تعمیر کروانے کا وعدہ کیا تھا۔
تحقیات کرنے والی ٹاسک فورس نے انڈونیشیا کی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین کو مستعفی ہونے کا کہا ہے تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...