Home Uncategorized زمان پارک آپریشن سے متعلق عمران خان کی ٹوئٹ، ماہرہ خان کا رد عمل

زمان پارک آپریشن سے متعلق عمران خان کی ٹوئٹ، ماہرہ خان کا رد عمل

Share
Share

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے زمان پارک میں ہونے والے آپریشن سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے باہر کے مناظر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت ماہرہ خان نے بھی تبصرہ کیا۔

عمران خان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد ماہرہ خان نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور اس صورتحال کو نامعقول قرار دیتے ہوئے لکھا ‘میں ہر شخص کی حفاظت اور عقل سے کام لینے کے لیے دعا گو ہوں’۔

اس کے علاوہ بھی کئی اداکاروں نے عمران خان کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کیں۔

اداکارہ مایا علی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ان کی حفاظت کے لیے دعا کی۔

یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا مجھے لگتا ہے کہ خان کو اپنے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت ہے، وہ ایک حقیقی رہنما اور فائٹر ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک آنے والی پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان منگل کے روز شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کو دوسرے دن سہ پہر تک جاری رہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...