Home سیاست عمران خان اور اسد عمر کا 120 سے زائد مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

عمران خان اور اسد عمر کا 120 سے زائد مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے 120 سے زائد مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

انہوں نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا کہ عمران خان ، پی ٹی آئی رہنماوٴں کارکنوں کیخلاف سو سے زائد مقدمات درج ہوچکے، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور حراست میں رکھا گیا ، متعدد کارکن تاحال غائب ہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے ، اسلام آباد میں گرفتار کارکنوں اور لاپتہ کرنے کو بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی قرار دیا جائے ، عمران خان کیخلاف فوجداری قوانین کا غیر ضروری اور غلط استعمال غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عمران خان نے درخواست میں کہا کہ عدالت کارکنان کی جبری گمشدگی اور گرفتاری سے روکے اور ایک ہی الزام کے تحت درج مقدمات کو کالعدم قرار دے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر...

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے دن سنایا جائے گا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...