Home Uncategorized ٹیکساس کے شاپنگ مال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8افرادہلاک

ٹیکساس کے شاپنگ مال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8افرادہلاک

Share
Share

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الین کے ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ جبکہ ۔ اپنے دفاع میں پولیس نے گولی مار کر ملزم کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاہ لباس ملبوس جدید اسلحے سے لیس حملہ آور نے امریکی شہر الین کے شاپنگ مال میں اس وقت فائرنگ کردی جب وہاں سیکڑوں افراد شاپنگ میں مصروف تھے۔

فائرنگ سے خوف زدہ ہوکر لوگ دوڑ پڑے۔ شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران کئی بچے اور خواتین کچلے جانے کے سبب شدید زخمی ہوگئے ۔ گولیاں لگنے سے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

فائرنگ میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گھیر لیا اور گرفتاری دینے کو کہا لیکن ملزم نے تیز دھار خنجر سے اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ اپنے دفاع میں پولیس نے گولی مار کر ملزم کو ہلاک کردیا۔

ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور تاحال واقعے کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

یاد رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کسی بھی ترقی یافتہ ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں 2022 میں 45 ہزار اور 2021 میں 49 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...