Home نیوز پاکستان عمرہ کے لیے جانے والے 8 پاکستانی زائرین ہوٹل میں آگ لگنے سے شہید

عمرہ کے لیے جانے والے 8 پاکستانی زائرین ہوٹل میں آگ لگنے سے شہید

Share
Share

مکہ مکرمہ : پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے 8 زائرین ہوٹل میں آگ لگنے سے شہید ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کو افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث خواتین سمیت 8 زائرین شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے، شہید ہونے والوں میں ریاض گجر، اسکی اہلیہ، نانا، سسر جبکہ حاجی اشرف اس کی اہلیہ اور ساس ودیگر شامل ہیں۔

مکہ مکرمہ کے نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...