Home Uncategorized ڈرامہ سیریل ’’پری زاد‘‘ اب سعودی ناظرین کے لئے عربی زبان میں پیش کیا جائے گا

ڈرامہ سیریل ’’پری زاد‘‘ اب سعودی ناظرین کے لئے عربی زبان میں پیش کیا جائے گا

Share
Share

لاہور:ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والا پاکستان کا مقبول ڈرامہ سیریل ’’پری زاد‘‘ اب سعودی ناظرین کے لئے عربی زبان میں پیش کیا جائے گا۔

ڈرامہ پری زاد میں مرکزی کردار ادا کرنے والے احمد علی اکبر کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ڈرامے کو عربی زبان میں نئے نام ” قریباً” کیساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔

ہاشم ندیم کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل پری زاد کی کہانی ایک غریب اور سانولی رنگت کے سادہ مزاج لیکن سچے انسان کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا تھا اور ان کی اداکاری کو ناظرین میں بے حد پذیرائی ملی تھی۔

شہزاد کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کو اس کی کہانی اور کرداروں کو قدرے حقیقی انداز میں دکھائے جانے کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...