اسلام آباد : بینائی سے محروم کرنے والے ایواسٹین انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ایوسٹین انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایواسٹین انجکشن کی سیل، استعمال پر پابندی عارضی طور لگائی جا رہی ہے،ایواسٹین انجکشن کے امپورٹر روش پاکستان کو حکم نامہ ارسال، کردیا گیا ہے۔
ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ ایواسٹین انجکشن کی ڈسٹری بیوشن پر پابندی عائد کردی ہے ، یہ پابندی صحت عامہ کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے لگائی گئی ہے۔ پابندی کا مقصد ایوسٹین انجکشن کے مزید غلط استعمال کو روکنا ہے، ایواسٹین پر پابندی تحقیقات فوری مکمل کرنے کیلئے لگائی گئی ہے۔
ڈریپ نے امپورٹر کو مارکیٹ سے ایواسٹین کا اسٹاک واپس اٹھانے کی ہدایت کردی اور صوبائی محکمہ صحت کو ایواسٹین کی سیل اور استعمال روکنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ صحت ایواسٹین کا استعمال روکنے کیلئے اقدامات کرے گا اور فارمیسی، کیمسٹ کے پاس موجود ایواسٹین کا اسٹاک سیل کیا جائے گا۔
رجسٹرڈ ایواسٹین انجکشن کا سیمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوایا گیا ہے، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ایوسٹین کی سیفٹی، کوالٹی کی جانچ جاری ہے، ڈرگ لیبارٹری کی رپورٹ ملنے پر ایوسٹین بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ ایواسٹین انجکشن جرمن فارما کمپنی کا تیارکردہ ہے اور روش فارما پاکستان ایواسٹین انجکشن کی امپورٹر ہے، پاکستان میں ایواسٹین انجکشن کی رجسٹریشن ہولڈر روش فارما ہے، روش فارما کا رجسٹرڈ ایوسٹین 100 ایم جی، مقدار 4 ایم ایل ہے۔