Home Uncategorized ایک مداح مجھ سے کافی عرصے تک لڑکی بن کر بات کرتا رہا،نیلم منیر

ایک مداح مجھ سے کافی عرصے تک لڑکی بن کر بات کرتا رہا،نیلم منیر

Share
Share

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مداح مجھ سے کافی عرصے تک لڑکی بن کر بات کرتا رہا۔

نیلم منیر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز کیریئر کے بارے میں بات کی۔

شو کے میزبان نے اداکارہ سے ایک سوال پوچھا کہ آپ کو کبھی کوئی ایسا مداح ملا ہے جس سے مل کر آپ کو ڈر لگنے لگا ہو کہ یہ تو بہت زیادہ دیوانہ ہے؟

نیلم منیر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے لیکن کچھ ایسے مداح بھی ہیں جنہیں مجھ سے ملاقات کے وقت یہ سمجھ نہیں آ رہا ہوتا کہ اُنہیں مجھ سے کیا بات کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرا ایک مداح تو مجھ سے لڑکی بن کر بات کرتا تھا اور زیادہ تر فون کرکے یہی کہا کرتا تھا کہ مجھے فلاں فلاں شخص سے بات کرنی ہے تو میں ظاہر ہے یہ کہہ دیتی تھی کہ آپ نے غلط نمبر پر کال کی ہے اور پھر مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ایک آدمی ہے جو لڑکی بن کر مجھے فون کرتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ میرے نام پر تو چالاک لوگ سادہ قسم کے لوگوں کو بیوقوف بھی بناتے ہیں اور ان سے پیسے مانگ لیتے ہیں جو کہ بہت غلط بات ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے نام پر جس کسی کے ساتھ بھی فراڈ ہوا ہے اسے چاہیے کہ فوراََ متعلقہ اداروں میں شکایت درج کروائیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...