Home Uncategorized امریکی جھیل کے پانیوں میں ایک نئی مخلوق دریافت

امریکی جھیل کے پانیوں میں ایک نئی مخلوق دریافت

Share
Share

نیواڈا: یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے مشرقی نیواڈا میں مونو جھیل کے پانیوں میں ایک نئی مخلوق کو دریافت کیا ہے۔

اس مخلوق کے بارے میں سائنسدانوں جو اہم پہلو دریافت کیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ ماہرین کو ان جانداروں کی اصل کی بھی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتی ہے جو 650 ملین سال پہلے موجود تھیں۔

یہ مخلوق ایک جاندار ہے جسے choanoflagellate کہتے ہیں۔ ایک ایسی مخلوق جو واحد خلوی یعنی (صرف ایک خلیے والی مخلوق) لیکن جو متعدد خلیوں میں تقسیم ہو سکتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے جانوروں کے جنین وجود میں آتے ہیں۔

تاہم یہ مخلوق کسی جانور کی قسم نہیں ہے بلکہ تمام جانوروں کے ایک دوسرے گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہchoanoflagellate ایک خلوی زندگی سے کثیر خلوی زندگی کے ارتقاء کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...