Home Uncategorized بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کیخلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش

بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کیخلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش

Share
Share

واشنگٹن: بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کے خلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کر دی گئی، قرارداد سینیٹر ٹامی بالڈون نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت بھارت میں جاری امتیازی پالیسیوں کا معاملہ اٹھائے، مذہبی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے، کوئی بھی ملک مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرے تو امریکا کو کھڑا ہونا چاہیے، بھارت معصوم شہریوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں کو حق رائے دہی سے بھی محروم کر رہا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں مذہبی آزادی میں مجموعی طور پر کمی ہوئی، بھارت کی حکومت مسلمانوں اور عیسائیوں سے امتیازی سلوک کرتی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...