Home نیوز پاکستان ساہیوال کے اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دم گھٹنے سے 4 نومولود جاں بحق

ساہیوال کے اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دم گھٹنے سے 4 نومولود جاں بحق

Share
Share

ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 4 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

ساہیوال کے ڈی ایچ کیو اینڈ ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث وارڈ میں دھواں بھرنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کر کے 60 بچوں کو ریسکیو کر کے دوسرے وارڈ میں شفٹ کیا اور فائربریگیڈ طلب کی۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے رضاکار دو گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے پیدائشی طور پر بیمار تھے جبکہ وارڈ میں تعینات گارڈ نے بروقت اقدامات کر کے دیگر بچوں کو بچایا اور اس دوران ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی اور غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کر کے سخت کارروائی کی ہدایت بھی کردی ہے۔

Share
Related Articles

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

جدہ :وزیراعظم محمد شہبازشریف اورسعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ...